مشن آن لائن » پاکستان

جاوید ہاشمی کا تحریکِ انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’’آن لائن‘‘ نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں تمام تر معاملات طے پا چکے ہیں اور جاوید ہاشمی آئندہ چند دنوں میں تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دینگے. یاد رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی مسلسل نظر انداز کئے جانے کے باعث اپنی پارٹی سے نالاں ہیں اور کئی عوامی اجتماعات میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں.

پاکستان مسلم لیگ ن میں شنوائی نہ ہونے کے باعث بالآخر انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر جاوید ہاشمی مسلسل عمران خان سے رابطے میں ہیں اور عمران خان نے اُن کو پارٹی میں نمایاں حیثیت دینے پر اتفاق کر لیا ہے.

مسلم لیگ ن کے 63 سالہ رہنما جاوید ہاشمی کا شمار حزبِ اختلاف کے اہم رہنماؤں اور مشرف حکومت کے خلاف ’’اتحاد برائے بحالی جمہوریت‘‘ کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے.

انہوں نے سیاست کا آغاز یونیورسٹی میں دورانِ تعلیم پاکستان جمیعت طلباء کے پلیٹ فارم سے کیا جو جماعتِ اسلامی کا طلباء ونگ ہے. عملی سیاست میں وہ ضیاء الحق کی کابینہ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں.

12 اپریل 2004ٖء کو فوج کے بعض افسران کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کے ذریعے فوج میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ اور جنرل مشرف کی حکومت اور اس کے جارج ڈبلیو بش کی حکومت سے تعلقات پر تنقید کرنے کی پاداش میں بغاوت پر اکسانے، دھوکہ دہی اور توہین کے الزامات کے تحت 23 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی.

شاہ محمود قریشی 27 نومبر کو تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے
سابق وزیرِ خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما شاہ محمود قریشی نے بالآخر تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اُن کے بارے میں کافی عرصہ سے چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونگے یا تحریکِ انصاف میں۔ شاہ محمود قریشی نے امریکی خفیہ ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اپنی پارٹی اور حکومت سے اختلاف کے باعث وزارتِ خارجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے سے قبل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ توقع ہے کہ وہ تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان 27 نومبر کو کشمور میں منعقد ہونے والے ایک جلسے میں کرینگے۔

تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق شاہ محمود قریشی اور عمران خان عید الاضحیٰ سے پہلے ملے ہیں اور قریشی عنقریب تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دینگے۔

دریں اثناء انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ مسعود شریف خٹک اور پاکستان سکواش ٹیم کے سابق کوچ فہیم گل بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

قبل ازیں مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے ولید اقبال بھی عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اندرونی اختلافات:

ایک طرف تو حالیہ دنوں میں پاکستان تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے لیکن دوسری طرف پارٹی کے اندر ہی اختلافات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ تحریکِ انصاف کے سرکردہ رہنما، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، اور نائب صدر شاہد قاضی کا استعفیٰ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔

شاہد قاضی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اسٹیبلشمنٹ کی لائن پر چلنے لگی ہے اور اُن تمام لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے جو واضح طور پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیلئے کام کرتے ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تحریکِ انصاف کے نائب صدر شاہد قاضی نے 7 نومبر کو اپنی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری عمر چیمہ نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ پارٹی کی قیادت اس مسئلے پر فیصلہ کر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے شاہد قاضی کی طرف سے عائد کردہ الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور شاہد قاضی کی ذاتی رائے قرار دیا۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بلوچستان میں تحریکِ انصاف کی سرگرمیوں کا بھی از سرِ نو جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں بہتری کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

شاہد چیمہ نے اپنے استعفیٰ میں تحریر کیا ہے کہ پارٹی کا بلوچستان کے حوالے سے رویہ مناسب نہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایم کیو ایم کے ہیڈکوارٹر نائن زیرو کے دورہ، سابق صدر پرویز مشرف کو تحریکِ انصاف میں قبول کرنے کی پالیسی، پارٹی الیکشن نہ ہونے اور میرٹ سے ہٹ کر عہدوں کی تقسیم کے حوالے سے شکایات کیں۔

استعفیٰ میں انہوں نے تحریر کیا کہ پاکستان مسلم لیگ قائد بلوچستان میں نواب اکبر بگٹی کے قتل سمیت کئی مظالم کی ذمہ دار ہے تاہم اس پارٹی کے رہنماؤں کی تحریکِ انصاف میں شمولیت سے انہیں دکھ پہنچا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے 13 نومبر کو پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں حکومت اور نواز شریف کے خلاف مہم کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ہم خیال گروپس اور پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

سندھ میں کمشنری نظام بحال کر دیا گیا
صوبہ سندھ میں کمشنری نظام بحال کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کا اجراء سندھ حکومت میں اتحادیوں کے مابین ہم آہنگی کے بعد عمل میں آیا۔

کمشنری نظام کے تحت سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979ء اور پولیس ایکٹ 1861ء بحال ہو گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے تحت اب ڈی سی اوز کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے طور پر کام کریں گے۔ سندھ کے پانچ ڈویژن بھی بحال کر دئیے گئے ہیں اور کراچی کو پانچ اضلاع میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

سندھ کے بحال ہونیوالے پانچ ڈویژنوں میں حیدر آباد، سکھر، میرپور خاص، کراچی اور لاڑکانہ شامل ہونگے۔

نیا نظام ڈی سی اوز کے عہدے ان کے متعلقہ اضلاع میں کمشنر کے عہدوں میں تبدیل کر دے گا۔

علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال تحریکِ انصاف میں شامل ہوگئے
عمران خان کے نظریاتی رہنما اور مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے ولید اقبال نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر ولید اقبال نے بتایا کہ وہ غیر مشروط طور پر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور اب یہ عمران خان کی مرضی ہے کہ وہ انہیں کھلاڑی کے طور پر ساتھ لیں یا تماشائی کے طور پر۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگرچہ پہلے کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں رہے تاہم نظریہء پاکستان ٹرسٹ اور لمز کے توسط سے لوگوں سے ان کے گہرے روابط ہیں۔

ولید اقبال کے گھر پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ انہیں ایسے لوگوں کی تلاش ہے جو بے لوث ہو کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف ایسے ہی افراد کو شامل کر رہی ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے وقار اور ترقی کیلئے کام کر سکیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ نظام میں انہیں فرشتے نہیں مل سکتے تاہم وہ اپنے امیدواران کے اثاثہ جات ضرور منظرِ عام پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف جیسے سیاستدان کبھی بھی اپنے اصل اثاثے سامنے نہیں لائیں گے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کی ساری کرپشن سامنے آ جائے گی۔

زرداری نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کا وعدہ کرلیا
آصف علی زرداری نے امریکی دباؤ پر بالآخر امریکہ کا دیرینہ مطالبہ مان کر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق زرداری نے یہ وعدہ ایک امریکی سینیٹرز کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

مائیکل مکاؤل کی قیادت میں آنیوالے امریکہ کے اس ہوم لینڈ سیکورٹی وفد نے یہ تفصیلات منگل کی شام بتائیں۔

مکاؤل نے تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ وہ زرداری کے شکرگزار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ افغان پالیسی بنانے والی فوج پر یا ملک کے خفیہ اداروں پر اُن کا کتنا کنٹرول ہے۔

امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان، جنگجو گروپ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے جو مبینہ طور پر پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں رہ کر افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج پر حملے کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت کئی شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ
لاہور اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، کوہاٹ، مردان، چارسدہ، شانگلہ، ہزارہ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چکوال، سوات، باجوڑ ایجنسی، لوئر دیر، مالا کنڈ، حافظ آباد، جہلم، پسرور اور دیگر شہر شامل ہیں۔ جبکہ بھارت میں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر، جے پور اور دلی میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال مغرب میں 214 کلومیٹر پر افغانستان اور تاجکستان میں کوہِ ہندوکش میں واقع ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً پانچ بجے محسوس کئے گئے اور اس صورتحال سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ 2005ء میں آنیوالے شدید زلزلہ کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پچھتر ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

صوابی میں خودکش حملہ، سابق تحصیل ناظم سمیت تین ہلاک
صوابی میں آج نمازِ عید کے بعد خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما اور سابق تحصیل ناظم حنیف جدون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سابق تحصیل ناظم نمازِ عید ادا کرنے کے بعد گھر واپس آ رہے تھے کہ ایک شخص نے اُن کی گاڑی پر خودکش حملہ کر دیا۔ گاڑی میں اُن کے ہمراہ اُن کے دو بیٹے، ایک گارڈ اور ایک کارکن بھی موجود تھے۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ حملے میں اُن کا ایک بیٹا بھی ہلاک ہو گیا ہے تاہم بعد میں آنیوالی رپورٹس کے مطابق اُن کے بیٹوں کو شدید زخمی حالت میں پشاور میں نیوروسرجری کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیگر نو زخمی افراد کو صوابی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اعجاز خان نے بتایا کہ گاڑی ملک آباد کے علاقے میں خود کش حملہ آور کی زد میں آئی جو ایک بھکاری کے روپ میں تھا اور اُس نے گاڑی کی ونڈ سکرین کو ٹارگٹ کیا۔ حملے کے نتیجے میں حنیف جدون اور ان کا محافظ موقع پر ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ انہوں نے موقع پر سے دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کئے ہیں جنہیں حملہ آور نے استعمال کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق حنیف جدون حال ہی میں صوابی کے حلقہ پی ایف 36 میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کے طور پر منتخب کئے گئے تھے۔

عیدالاضحیٰ صبر اور قربانی کا درس دیتی ہے: صدر و وزیرِاعظم
عید الاضحیٰ کے موقع پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے قربانی کے جذبے اور مذہبی رواداری پر زور دیا ہے۔ عوام نے نام عید کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ لوگوں کو ایک باصبر معاشرے کے قیام کیلئے قربانی، اخوت، رحم اور خیرات کے اقدار اپنانا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں غربت، بے روزگاری اور سماجی تفریق کے خلاف جہاد کرنا چاہئے۔

زرداری نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے اور ہمیں سیلاب زدہ لوگوں کی بحالی، خطرناک بیماریوں سے نجات اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہے۔ ان مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہمیں پہلے سے زیادہ قربانی، اخوت، رحمدلی، صبر، امن، خیرات اور محبت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ مذہبی انتہا پسندی اور تشدد سے دور رہیں۔

وزیرِاعظم گیلانی نے اپنے پیغام میں لوگوں پر زور دیا کہ عید کی خوشیوں میں سیلاب زدہ اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا فلسفہ قربانی اور معاشرتی فلاح کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

نیوکلیئر سیکورٹی کے متعلق رپورٹس مسترد
پاکستان نے اتوار کے روز ایک امریکی جریدے ’’دی اٹلانٹک‘‘ میں ’’Ally from hell‘‘ کے نام سے پاکستان کے نیوکلیائی اثاثوں کی سیکورٹی کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں مذکورہ رپورٹ کو خالصتاً من گھڑت، بے بنیاد اور سازش پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں ایسی سازشیں کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ گذشتہ تین دہائیوں سے جاری ہیں۔

مذکورہ بالا رپورٹ لکھنے والے جیفری گولڈ برگ اور مارک ایمبنڈر نے لکھا تھا کہ پاکستان میں کمزور حکومت اور افواج میں جہادیوں کے حمایتیوں کی موجودگی کے باعث شدت پسند نیوکلیائی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان امریکی طرز پر نیوکلیئر آرسینل اور ہتھیاروں کی تیاری پر زور دے رہا ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی اقدام کے بعد پاکستان کو خدشہ ہے کہ امریکہ اس کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف بھی ایسی ہی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ ذرائع کا اظہار کئے بغیر مضمون نگاروں نے اس خدشے کو درست قرار دیا۔

مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکہ نے سینکڑوں کمانڈوز کو تربیت دے رکھی ہے تاکہ پاکستان میں ریاست کی ناکامی یا جہادیوں کے قبضہ کی صورت میں فوری طور پر پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو ناکارہ کیا جا سکے۔

مضمون میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں کیونکہ یہاں کئی جہادی اور دہشت گرد تنظیموں کے مرکزی دفاتر قائم ہیں جو ریاست کی سیکورٹی کیلئے بڑا سمجھوتہ ہیں۔

مضمون نگاروں نے کہا کہ گذشتہ بیس سالوں سے پاکستان نے امریکہ کو اپنی سرزمین میں سرگرمِ عمل دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں غلط بیانی کی ہے۔

امریکہ نے حالیہ کچھ عرصہ کے دوران پاکستان پر جنگجو تنظیموں، خصوصاً حقانی نیٹ ورک جو افغانستان میں امریکی افواج پر حملوں میں ملوث ہے، کے خلاف اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

حکومت ہٹاؤ تحریک: نواز کی عمران سے اتحاد کی کوششیں شروع
پاکستان مسلم لیگ ن حکومت ہٹانے کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی خاطر مختلف سیاسی جماعتوں سے اتحاد کی کوششیں کر رہی ہے جن میں پاکستان تحریکِ انصاف بھی شامل ہے۔

ایک قومی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے آئندہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر قائدین کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں عمران خان سے رابطہ اور قوم پرست اور دائیں بازو کی جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک میں شامل کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

اگرچہ ابھی تک اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 14 نومبر کو شروع ہونے والے اجلاس سے قبل ہی ہفتہ یا اتوار کے دن یہ اجلاس منعقد ہو سکتا ہے۔

نواز شریف دو ہفتوں پر مشتمل اپنے دورہء ترکی و برطانیہ سے حال ہی میں واپس آئے ہیں اور پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے حالیہ جلسہ کی کامیابی پر پریشان ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے وہ جلد از جلد کوئی سیاسی لائحہ عمل اختیار کرنا چاہ رہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان سمیت پارٹی کے قائدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان یا تحریکِ انصاف کے خلاف بیان بازی سےگریز کریں تاکہ دونوں پارٹیوں کے مابین اتحاد پر بات چیت ممکن ہو سکے۔

مسلم لیگ ن کے متوقع اجلاس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ کے اراکین شریک ہونگے اور دیگر مسائل پر بات چیت کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات میں پارٹی کے امیدواران کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ تاہم پارٹی کے ایک رہنما کے مطابق اجلاس میں سب سے زیادہ غور اس بات پر کیا جائے گا کہ کس طرح پنجاب کے شہری حلقوں میں عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کیا جائے کیونکہ ان علاقوں میں مسلم لیگ ن کا روایتی اثر و رسوخ اور بڑا ووٹ بنک ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے بھی فیصل آباد میں عندیہ دیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف تحریک میں تحریکِ انصاف کو شامل کرنا چاہتی ہے۔ تاہم عمران خان نے جواباً اتحاد کا امکان صرف اس شرط پر ظاہر کیا تھا کہ شریف برادران اپنے تمام اثاثہ جات سامنے لائیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کے مطابق پارٹی کے متوقع اجلاس میں تحریکِ انصاف کے ساتھ حکومت مخالف تحریک میں اتحاد ہی سب سے اہم ایجنڈا ہوگا۔