مشن آن لائن » فلم اور ثقافت

مائیکل جیکسن کی موت، عدالت نے ڈاکٹر کو ذمہ دار قرار دے دیا
پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی موت کے مقدمہ کی سماعت میں عدالت نے ان کے معالج ڈاکٹر کونریڈ مرے کو ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔ بارہ رکنی پینل نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ڈاکٹر کونریڈ مرے کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر جیل بھیج دیا گیا۔

مائیکل جیکسن نے ڈاکٹر کونریڈ مرے کو اپنی گرتی ہوئی صحت کی بحالی کیلئے ذاتی معالج کے طور پر مقرر کیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر کونریڈ مرے ان کو اُن کی موت سے دو ماہ قبل تک خواب آور دوا ’’پروپوفول‘‘ دیتے رہے۔ جسم میں دوا کی غیر معمولی مقدار کے باعث مائیکل جیکسن کی حرکتِ قلب بند ہوگئی اور وہ 25 جون 2009ء کو انتقال کر گئے۔ اس وقت مائیکل جیکسن کی عمر تقریباً پچاس سال تھی۔

عدالت میں مقدمہ کی سماعت آخری روز تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہی اور بالآخر عدالت نے فیصلہ دیا کہ مائیکل جیکسن کی موت ڈاکٹر کونریڈ مرے کی غفلت کے باعث ہوئی۔ یاد رہے کہ مقدمے کی سماعت کا عمل 23 دن تک جاری رہا۔ اس دوران عدالت کے باہر آنجہانی مائیکل جیکسن کے سینکڑوں مداح بھی موجود رہے۔

مقدمے کے سماعت کے آخری روز عدالت نے ڈاکٹر کونریڈ مرے کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے اُن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور ہتھکڑیاں لگا کر جیل بھجوا دیا۔

دھرمیندرا بھی پریانکا اور کترینہ کے دیوانے نکلے!
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ کی حسینائیں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا صرف نوجوان اداکاروں کے دلوں میں بستی ہیں تو پھر اپنی سوچ پر نظرِ ثانی کیجئے۔ آپ کو یہ جان کر یقیناً حیرت ہوگی کہ بالی ووڈ کے ’’بابے‘‘ بھی ان دو حسیناؤں کے ساتھ سکرین پر رومانس کے اتنے ہی خواہشمند ہیں جتنا کہ نوجوان! دھرمیندرا بھی ایسے ہی ایک اداکار ہیں جو اب بھی  کترینہ اور پریانکا کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

جب بالی ووڈ کے ماضی کے بے مثال اداکار دھرمیندرا سے پوچھا گیا کہ وہ آج کل کی اداکاراؤں میں سے کس کے ساتھ کام کرنا اور سکرین پر نظر آنا پسند کریں گے تو انہوں نے فٹ سے پریانکا اور کترینہ کے نام لے دیے۔

’’کوئی ایسی کہانی مل جائے تو بڑا نشہ آ جائے ان کے ساتھ کام کرنے میں‘‘۔۔۔۔دھرمیندرا نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا۔

ماضی میں ان گنت اداکاراؤں کے ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونے والے دھرمیندرا کی یہ خواہش اگر پوری ہوئی تو پھر آپ انہیں پریانکا اور کترینہ کے ساتھ بھی دیکھ سکیں گے!!

فاخر کی نئی میوزک ویڈیو میں کراچی چمک اُٹھا
فاخر کے نئے البم ’’جی چاہے‘‘ میں شامل گانے ’’اللہ کرے‘‘ کی ویڈیو میں کراچی کی روشنی کو دنیا کے کسی بھی شاندار دارالحکومت کے مقابلے میں پیش کیا گیا ہے۔

فاخر نے اپنے نئے البم کا باقاعدہ اعلان کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا جو ایک معروف ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

جب ایک صحافی نے فاخر سے پوچھا کہ انہوں نے کراچی کو اتنا خوبصورت کیسے دکھایا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم نے شوٹنگ سے پہلے جگہ صاف کر لی تھی۔

’’جی چاہے‘‘ فاخر کی چھ سالہ محنت کا ثمر ہے۔ اُن کا گذشتہ البم ’’منترہ‘‘ 2005ء میں ریلیز ہوا تھا۔

پریس کانفرنس میں فاخر نے بتایا کہ ان کے نئے البم کے گانے ایک موبائل فون بنانے والی کمپنی ’’میگا گیٹ‘‘ جلد ہی اپنے نئے موبائلز میں پیش کریگی۔ اُن کا نیا البم بھی اسی کمپنی نے سپانسر کیا ہے۔

اس نئے البم کے تمام گانے فاخر نے خود کمپوز کئے ہیں تاہم تین گانوں (مٹی پاؤ، کھو جاؤں، اور ایٹم بم) کی کمپوزنگ میں شانی بھی ان کے ساتھ تھے۔