08:31 pm - Wednesday 22 February 2012
Islamabad, PK - 8 °CHaze - Humidity: 57%

ملا عمر کبھی بھی پاکستان میں نہیں رہا: مشرف

By نیوز ڈیسک - جمعرات نومبر 10, 11:44 قبل از دوپہر

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملا عمر نہ ہی پاکستان میں ہے اور نہ کبھی رہا ہے۔ وہ بی بی سی کے پروگرام ’’ہارڈ ٹاک‘‘ میں میزبان سٹیفن سیکر کے ساتھ شریکِ گفتگو تھے۔

انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین بنیادی تعلقات بہتر نہیں رہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی بدقسمتی تھی لیکن ملا عمر کے پاکستان میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملا عمر افغان قوم کے فرد اور طالبان کے رہنما ہیں اور وہ کیونکر افغانستان میں رہ کر طالبان کی رہنمائی کرنے کی بجائے پاکستان میں رہیں گے۔

پرویز مشرف نے ملا عمر کی پاکستان میں موجودگی اور کوئٹہ شوریٰ کے حوالے سے بین الاقوامی انٹیلی جنس رپورٹوں کو غلط اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔

Leave a Reply