دبئی: پاکستان نے پہلا ڈے نائٹ انٹرنیشنل میچ جیت لیا
By نیوز ڈیسک - ہفتہ نومبر 12, 8:27 قبل از دوپہر
- 0 Comments
- 143 views
- Tweet
پانچ میچوں کی ڈے نائٹ انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں دبئی سٹیڈیم میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
عمران فرحت اور یونس خان کی نصف سنچریوں کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 21 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
قبل ازیں سری لنکن ٹیم باؤلرز کے لئے سازگار ٹریک پر صرف 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شاہد آفریدی نے 27 رنز پر 3 وکٹیں جبکہ سعید اجمل نے 21 رنز پر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکن کھلاڑی چندی مال اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ 28 سکور حاصل کرسکے۔
میچ کے آغاز پر سری لنکن کپتان دلشان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
- 0 Comments
- 143 views
- Tweet
